Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی ایئرپورٹس کے اطراف 5 جی سروس فراہم نہ کرنے کا مطالبہ

Now Reading:

امریکی ایئرپورٹس کے اطراف 5 جی سروس فراہم نہ کرنے کا مطالبہ

امریکی ایئر لائنز نے ایئرپورٹس کے اطراف میں فائیو جی نیٹ ورک فراہم نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایئرلائنز حکام کو خدشہ ہے کہ فائیو جی نیٹ ورک کی تنصیب سے پروازوں کے لیے بلندی کا اندازہ کرنا مشکل ہوگا جس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

امریکا کی تقریباً تمام بڑی ایئر لائنز کے حکام نے گزشتہ روز خبردار کیا ہے کہ اگر مواصلاتی کمپنیاں ایئرپورٹس کے آس پاس 5 جی ٹیکنالوجی کو محدود کیے بغیر ہی سروس فراہم کرتی ہیں تو اس سے ان کی پروازوں کے آپریشن میں خلل پڑے گا اور اس سے تباہ کن رکاوٹیں کھڑی ہونے کا خدشہ ہے۔

امریکا میں 19 جنوری بروز بدھ سے 5 جی کو لانچ کیا جانا ہے تاہم ایئر لائنز چاہتی ہیں کہ ایئرپورٹس کے آس پاس اس کے نفاذ میں جلد بازی نہ کی جائے اور ضروری احتیاطی تدابیر ہونے تک اسے روک دیا جائے۔

طیارہ ساز کمپنیوں کو تشویش ہے کہ 5 جی کا نیا نظام جہاز کی اونچائی کا اندازہ لگانے کی صلاحیت میں مداخلت پیدا کر سکتا ہے اور ایئر لائنز کی اِسی تنبیہہ پر امریکا میں موبائل سروسز فراہم کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی مواصلاتی کمپنیاں اے ٹی اینڈ ٹی اور ہورائزن دو بار پہلے ہی اپنی سی بینڈ کی 5 جی سروسز کے لانچ کو موخر کرچکی ہیں۔

Advertisement

ایئر لائنز کو اس بات کی تشویش ہے کہ ان ایئرپورٹس پر بہت سی حساس حدود اور آلات ہیں جو 5 جی نیٹ ورک سے متاثر ہو کر ہزاروں پروازوں کو گراؤنڈ کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ یونائیٹڈ ایئر لائنز نے گزشتہ روز کہا تھا کہ 5 جی شروع کرنے کے منصوبے سے تقریباً پندرہ ہزار پروازوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور تقریباً 13 لاکھ مسافروں پر اثر پڑے گا۔

ایئر لائنز کے حکام نے اس سلسلے میں موبائل کمپنیوں کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن ریگولیٹر (ایف اے اے) کی ہدایت کے مطابق 19 جنوری 2022ء سے لانچ کیے جانے والے 5 جی نیٹ ورک کو ملک کے ہر علاقے میں نافذ کیا جائے تاہم اِسے ایئر پورٹ کے رن وے سے دو میل کے فاصلے تک ہی محدود رکھا جائے۔

ایف اے اے نے اتوار کے روز کہا تھا کہ اس نے ان علاقوں میں ٹرانسپونڈرز نصب کرنے کی منظوری دے دی ہے جن علاقوں میں 5 جی کو نافذ کیا جانا ہے اور اس طرح اس 5 جی سی بینڈ کی نئی ٹیکنالوجی سے جو 88 ایئرپورٹس براہ راست متاثر ہونے والے ہیں ان میں سے 44 ایئر پورٹس کو کلیئرنس مل گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مارک زکربرگ کو بڑا دھچکا لگ گیا
موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی؛ کونسا ماڈل کتنا سستا ہوا؟
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر