Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا میں محدود سطح پر 5 جی کے اجراء کے باوجود پروازیں منسوخ

Now Reading:

امریکا میں محدود سطح پر 5 جی کے اجراء کے باوجود پروازیں منسوخ

اے ٹی اینڈ ٹی اور ویرائزن کی جانب سے محدود سطح پر 5جی سروس متعارف کرانے کے باوجود امریکا جانے والی اور امریکا سے جانے والی کچھ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ہائی اسپیڈ وائر لیس سروس ایئر کرافٹ میں اونچائی ناپنے والی ٹیکنالوجی میں مداخلت کر سکتی ہے۔

بوئنگ 777 یا دیگر بوئینگ پر انحصار کرنے والی بین الاقوامی ایئر لائنز نے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور شِکاگو کی مقامی جہاز ساز کمپنی کے انتباہ کے بعد پروازیں منسوخ کیں یا دوسرے جہازوں میں منتقل کر دیں۔

وہ ایئر لائنز جو صرف یا زیادہ تر ایئر بس جیٹ چلاتی ہیں، جن میں ایئر فرانس اور آئرلینڈ کی ایئر لِنگس شامل ہیں، 5 جی سروس سے کم متاثر نظر آئیں۔

فلائٹ اویئر کے مطابق بدھ کی شام تک ایئر لائنز نے 320 سے زائد پروازیں منسوخ کیں۔

تاہم، پروازوں میں یہ خلل کرسمس اور نیو ایئر کے موقع پر ہونے والی منسوخیوں سے بہت کم ہے، جب موسمِ سرما کے طوفانوں اور ملازمین کے کووڈ-19 میں مبتلا ہونے کی وجہ سے 3200 پروازیں منسوخ ہوئی تھیں۔

Advertisement

انڈسٹری کے ایک تجارتی گروپ کا کہنا تھا کہ منسوخیاں اتنی بری نہیں تھیں جتنا ان کا ڈر تھا کیوں کہ اے ٹی اینڈ ٹی اور ویرائزن نے وقتی طور پر درجنوں ایئر پورٹ کے قریب کم جاری کرنے پر اتفاق کر لیا تھا۔ جبکہ انڈسٹری اور حکومت دیر پا حل پر کام کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی سی ایل کا اہم بیان سامنے آگیا
موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
تھریڈز صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
6 جی ٹیکنالوجی 5 جی کے مقابلے میں کتنی زیادہ تیز ہوگی؟
گوگل نے انگلش بولنے یا سیکھنے کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا
فیس بُک صارفین کے لئے برسوں پرانا فیچر ایک بار پھر بحال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر