Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری کابینہ اراکین کو ارسال

Now Reading:

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری کابینہ اراکین کو ارسال
آرمی ایکٹ

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت لیگل کمیٹی کے اجلاس میں میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے نئی سمری بنائی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری کابینہ اراکین کو ارسال کردی گئی ہے جبکہ سمری کی منظوری صدر مملکت ڈاکٹڑ عارف علوی سے بھی لی جائیگی۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ کابینہ اراکین سمری پر اپنی رائے دیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت لیگل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد  آرمی چیف  اور وزیراعظم  کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی ہےجبکہ ملاقات میں سپریم کورٹ میں جاری ایکسٹنشن سے متعلق  سماعت کے حوالے سے  مشاورت بھی کی گئی۔

Advertisement

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں  آرمی چیف ایکسٹیشن کیس کی سماعت چل رہی ہے جسے آج کی کارروائی کے بعد کل صبح تک کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم نے مشاورت کے بعد وزیراعظم کی اٹارنی جنرل،  فروغ نسیم کو کل مکمل تیاری کے ساتھ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آرمی چیف کی توسیع سے متعلق عدالتی اعتراضات دور کرنے سے متعلق ڈرافت تیار کیا گیا ہے جبکہ نئی سمری کی منظوری کابینہ سے سرکولیشن کے زریعے لینے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع دینے پر ڈٹ گئی ہے جبکہ اجلاس کو سپریم کورٹ میں سماعت پر شق وار بریفنگ بھی دی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نےکیس کی سماعت کی تھی ۔ کیس سے متعلق اٹارنی جنرل پاکستان اور آرمی چیف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نےدلائل دیے،سماعت کےدوران عدالت نے دو مرتبہ وقفہ بھی لیا تھا۔

سماعت جب  شروع ہوئی توچیف جسٹس پاکستان جسٹس  آصف سعید کھوسہ نے اٹارنی جنرل سےمکالمہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ گذشتہ روز ہم نے جو نکات اٹھائے آپ نے انہیں تسلیم کیا، اسی لیے آپ نے انہیں ٹھیک کرنے کی کوشش کی تھی۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے ریمارکس میں یہ بھی کہا تھا کہ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے، اس میں سب کی بات سنیں گے، یہ سوال آج تک کسی نے نہیں اٹھایا، اگر سوال اٹھ گیا ہے تو اسےاب دیکھیں گےبھی ، جنرل چارپانچ مرتبہ خود کو توسیع دیتے رہتے ہیں، یہ معاملہ اب واضح ہونا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر