
وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے اہم پیغام سامنے آگیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آفیشل اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) رمیز راجہ وزیر اعظم کے پاس جاتے ہیں۔
اس کے بعد وزیر اعظم چیئر پی سی بی کے ہمراہ کہتے ہیں کہ میں پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کو اوپن کر رہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ ہر ٹیم آخری گیند تک لڑے گی۔
وزیراعظم @ImranKhanPTI کا PSL کے حوالے سے پیغام #LevelHai pic.twitter.com/wIQvbACBC3
Advertisement— PTI (@PTIofficial) January 25, 2022
پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز 27 جنوری کو کراچی میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ سے ہوگا۔
27 فروری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا ترانہ گزشتہ روز ہی ریلیز کیا گیا ہے جس پر شائقین نے ملا جلا رد عمل دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News