ایڈیلیڈٹیسٹ میچ میں شاہین مشکل سےدوچار

ایڈیلیڈمیں پاکستان اورآسٹریلیاکےدرمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کےچوتھےروز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ۔
دوسری اننگزمیں بھی پاکستانی بیٹنگ لڑکھڑا گئی اور آدھی ٹیم صرف 208 رنزپرپویلین لوٹ گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ایڈیلیڈکےمیدان میں پاکستان پرمسلسل دوسرےمیچ میں آسٹریلیاااپنا پنجہ گاڑھےہوئےہے ۔
ٓایڈ یلیڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے دن قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا جو اچھا ثابت ہوا۔
اسد شفیق اور شان مسعود کے درمیان سو رنز سے زائد کی شراکت داری قائم ہوئی ، دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سینچریاں اسکور کیں، اور بالترتیب 58 اور 69 رنز پر اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے۔
امام الحق صفر، اظہر علی 9 اور بابر اعظم 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے، شان مسعود نے 68 اور اسد شفیق نے 57 رنز کی اننگ کھیلی۔
ایڈٰیلیڈ ٹیسٹ: وارنر کی ٹرپل سنچری،آسٹریلیا نے 589 رنز پہ اننگز ڈکلیئر کردی
جبکہ محمدرضوان 32 اوریاسر شاہ 7 رنزکےساتھ وکٹ پرموجود ہیں۔
پاکستان کوفالوآن سے بچنےکےلئے اب بھی مزید 73 رنزدرکار ہیں ۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ: پاکستانی بیٹنگ پھر لڑکھڑاگئی، اننگز کی شکست کا خطرہ
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو پاکستان پر 73 رنز کی برتری حاصل ہے، پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 302 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی جس کے بعداسے فالو آن کا سامنا کرنا پڑا تھا، دوسری اننگز میں بھی بیٹنگ لائن نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ برسبین میں کھیلے گئے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور 5 رنز سے ہرا دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News