Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

‎’عمران خان 2 کروڑ لوگوں کو غربت کے جہنم میں گرا چکے ہیں’

Now Reading:

‎’عمران خان 2 کروڑ لوگوں کو غربت کے جہنم میں گرا چکے ہیں’
مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  عمران خان 2 کروڑ لوگوں کو غربت کے جہنم میں گرا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سیلز ٹیکس ری فنڈز فوری ادا کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹریکٹر اور زرعی آلات بنانے والے یونٹس بند ہونا افسوسناک اور ملک کی معشیت کے لئے خطرناک ہے، ٹریکٹر اور زرعی آلات بنانے والے یونٹس کا بند ہونا زراعت اور صنعت دونوں کی تباہی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی زراعت اور کسان متاثر ہوں گے، غربت اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا ، یہ عمران صاحب کی لائی”ترقی” کے بھیانک ثمرات ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ 2 سال سے ایف بی آر سیلز ٹیکس ری فنڈ کرنے میں ناکام ہے، ریونیو بڑھ گیا ہے تو سیلز ٹیکس ری فنڈز کی ادائیگی 2 سال سے کیوں بند ہے؟

Advertisement

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اربوں روپے کے سیلز ٹیکس ری فنڈ نہ ہوناعمران صاحب کے دعووں کی نفی ہے، ملک میں ٹریکٹر کی قیمت بڑھ جائے گی اور ملک کی فوڈ سکیورٹی متاثر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ زراعت متاثر ہونے سے خوراک کی قلت اور قیمتوں دونوں میں اضافہ ہوگا، ملک میں مہنگائی مزید بڑھے گی جو پہلے ہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور دیہات میں مہنگائی شہروں سے زیادہ ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی تباہی نے ہر شعبے کو تباہ کردیا ہے، تاریخی مہنگائی میں ان یونٹس کے بند ہونے مہنگائی میں مزید شدت آئے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 2 لاکھ خاندان متاثر ہوں گے، پہلے ہی 60 لاکھ بے روزگار ہو چکے ہیں، عمران خان 2 کروڑ لوگوں کو غربت کے جہنم میں گرا چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2 لاکھ خاندانوں کو بے روزگاری، بھوک اور افلاس کا شکار ہونے سے بچایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر