Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاپان کی روس پر نئی پابندیاں، روس سب سے زیادہ پابندیوں والا ملک بن گیا

Now Reading:

جاپان کی روس پر نئی پابندیاں، روس سب سے زیادہ پابندیوں والا ملک بن گیا

جاپان نے روس پر مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

جاپان کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یوکرین پر روسی جارحیت کے نتیجے میں روس اور بیلاروس پر تیسرے مرحلے میں مزید پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

جاپان کی جانب سے 20 مزید روسی حکام پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ان افراد میں پیوٹن انتظامیہ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف، ڈپٹی چیئرمین پارلیمنٹ، جہوریہ چیچن کے سربراہ اور روسی حکومت کے قریب سمجھی جانے والی کمپنیاں وولگا گروپ، ٹرانسنیفٹ اور ویگنر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بیلا روس کے بھی 12 شہریوں اور مزید 12 اداروں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

Advertisement

جاپان کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ جاپان نے روس اور بیلا روس کو تیل ریفائزی کے آلات سمیت ایسے آلات کی برآمد پر بھی پابندی لگائی ہے جو عسکری استعمال میں لائے جا سکتے ہیں۔

عالمی برادری کی جانب سے مختلف ممالک پر عائد کی گئی پابندیوں پر نظر رکھنے والے ادارے اور ویب سائٹ کاسٹیلم کے مطابق یوکرین پر حملے کے بعد سے روس پر عائد کی گئی پابندیوں نے اسے شام اور ایران سے بھی زیادہ پابندیوں کا نشانہ بننے والا ملک بنا دیا ہے۔

کاسٹیلم ویب سائٹ کے مطابق 24 فروری کو روس کے یوکرین پر حملے سے پہلے ہی روس پر 2754 پابندیاں عائد تھیں جبکہ اس حملے کے بعد سے اس پر مزید 2778 پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

کاسٹیلم ویب سائٹ کے مطابق اس وقت روس پر مجموعی طور پر 5532 پابندیاں عائد ہیں جبکہ ایران پر 3616 پابندیاں نافذ ہیں۔

Advertisement

روس پر عائد کی جانے والی پابندیوں میں سے سب سے زیادہ 21 فیصد پابندیاں امریکا کی جانب سے لگائی گئی ہیں جبکہ برطانیہ اور یورپی یونین کی جانب سے روس پر مجموعی طور پر 18 فیصد پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے اُسے دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے پابندیوں اور بائیکاٹ کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے طلبہ پر حملے روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے خودکشی کرلی
غزہ کے بعد رفح میں نیا انسانی المیہ جنم لینے لگا
افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی
بشکیک حملے کے ذمہ داروں کو سزائیں ملیں گی، کرغز نائب وزیرخارجہ
کرغزستان میں مقامی وغیر ملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر