Advertisement
Advertisement
Advertisement

بغیر اوون کے ریسٹورنٹ اسٹائل ’پیزا ‘بنانے کی ترکیب

Now Reading:

بغیر اوون کے ریسٹورنٹ اسٹائل ’پیزا ‘بنانے کی ترکیب
پیزا

بچے ہوں یا بڑے پیزا ہر فرد کا پسندیدہ ہے، لیکن کیا ہی اچھا ہوگا پیزا خود ہی گھر پر بغیر اوون اور کم خرچ میں بنالیں مزہ بھی اور لذت بھی۔

گھر میں بغیر اوون پیزا بنانے کی ترکیب

 سب سے پہلے تین کپ میدہ ، آدھ پیالہ دودھ، دو چمچ نیک، ایک چمچ چینی، ایک کپ آئل اور ایک کپ گرم پانی میں بھیگا ہوا خمیر ملا کر آٹے کی طرح گوندھیں اور پیزا کا ڈو تیار کرلیں۔

 ایک فرائی پین میں دو کپ آئل تھوڑی سی چھوٹی کٹی ہوئی پیاز، بون لیس چکن، ایک چمچ لال پسی ہوئی مرچ اور تھوڑا سا حسبِ ضرورت زیرہ ڈال کر چکن کو اچھی طرح پکائیں اور پکنے پر اس کو کسی دوسرے برتن میں نکال لیں ساتھ ہی پین کو اچھی طرح دھو کر صاف کرلیں۔

گوندھے ہوئے پیزا ڈو کا روٹی کی طرح پیڑا بنائیں اور اس پیرے کو پین میں رکھ کر پین سائز میں پھیلا لیں کہ گول دائرے کی شکل میں ڈو پھیل جائے۔

Advertisement

پین کے چاروں طرف ایک چمچ آئل لگا کر اس روٹی کو دو سے تین منٹ دونوں طرف سے پکائیں۔

 پھر اس ڈو کے اوپر پکائی ہوئی چکن، تین چمچ ٹماٹو کیچپ، دو چمچ اچھی طرح چیز، کٹی ہوئی چار سے پانچ ہری مرچیں، آدھی کٹی ہوئی پیاز، ایک چمچ لال کٹی ہوئی مرچیں ، دوبارہ چیز کی تہہ لگائیں، اور کیچپ دوبارہ ڈالیں ۔

 اب چولہے پر توے کو رکھیں اور اس کے اوپر یہ پین رکھیں، پین کے چاروں طرف ایک چمچ آئل کا چھڑکاؤ کرلیں اور چولہے پر اس سامان کو آٹھ سے بارہ منٹ پکنے دیں۔

لیجیے ہوگیا آپ کا پین پیزا تیار۔

ضروری ٹپس:

Advertisement

• پیزا کے ڈو اور تمام سامان کو بلکل ہلکی آنچ پر پکائیں۔
• چکن کا مصالحہ بنانے میں آپ تکے کا مصالحہ بھی ڈال سکتے ہیں، قورمہ مصالحہ بھی یا جو فلیور آپ پسند کرتے ہیں وہ استعمال کرسکتے ہیں۔
• پیزا میں کیچپ سادہ چاہیں تو وہ ڈال لیں ورنہ چلی سوس کا استعمال بہتر رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیخ کباب بنانے کا انتہائی آسان طریقہ جان لیں۔۔۔
'جھینگا بریانی' بنانے کی یہ ترکیب آپکو ضرور پسند آئے گی
چکن تکہ پیزا اب خود گھر میں بنائیں!
چکن قیمہ پکوڑے کی یہ ترکیب آپکو ضرور پسند آئے گی
مزیدار مصالحے والی میکرونی گھر میں بنائیں
ناریل کا ’حلوہ‘ بنائیں اور اس موسم کا لطف اٹھائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر