Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کل آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

Now Reading:

وزیراعظم کل آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
آئی جی سندھ کی تبدیلی

آزاد کشمیر میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریوں کے باعث وزیر اعظم عمران خان کل آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کل ہونے والی اپنی تمام سیاسی  مصروفیات ترک کر دی ہیں تا کہ وہ آزاد کشمیر میں برفباری کے باعث تباہ ہونے والے علاقوں کا دورہ کرسکیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کل آزاد کشمیر میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کل دن گیارہ بجے آزادکشمیر کا دورہ کریں گے جبکہ وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور بھی وزیر اعظم کے ہمراہ دورہ کریں گے۔

وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کے مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت کردی

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان کل علاقے میں تباہ کاریوں اور ریلیف کی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے اور وزیر اعظم عمران خان متاثرہ خاندانوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں آزاد کشمیر میں ہونے والی شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں فوری اماد کی ہدایت بھی کی تھی۔

انہوں نے این ڈی ایم اے، فوج، وفاقی وزراء کو ہنگامی بنیادوں پر امداد فراہیمی کی ہدایت کی تھی۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں شدید برفباری کے دوران برفانی تودے گرنے سے 62 افراد جاں بحق جبکہ 47 افراد زخمی ہوگئے، 56 سے زائد مکانات مکمل تباہ ہو گئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں برفباری وبارشوں سے اب تک 77 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں آزاد کشمیر میں ہوئیں جبکہ بلوچستان میں 15 افراد جاں بحق ہوئے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ 72 گھنٹے میں سب سے زیادہ 66.25 ملی میٹر بارش بانڈی عباس پور میں ہوئی، دارالحکومت اسلام آباد میں 31.75 ملی میٹر بارش ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کے لیے تجاویز تیار کرلیں
پاکستان اور مراکو کے مابین براہ راست پروازیں اور مضبوط فضائی روابط قائم ہونے چاہئیں، عاطف اکرام شیخ
گورنرز کی نامزدگیوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا معاملہ، پی ٹی اے نے مخالفت کردی
فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کا وزیر اعظم کو خط
پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر