Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیصل آباد میں ڈاکو 15 کلو آٹے کا تھیلا لے اڑے

Now Reading:

فیصل آباد میں ڈاکو 15 کلو آٹے کا تھیلا لے اڑے
فیصل آباد میں ڈاکو 15 کلو آٹے کا تھیلا لے اڑے

پاکستان  میں جاری آٹے کے سنگین   بحران اور دکانداروں کی جانب سے آٹے   کی من مانی قیمت وصول کیے جانے کے بعد ڈاکوؤں نے بھی آٹے کی لوٹ مار شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے قدرت آباد میں دو ڈاکوؤں نے ایک شخص سے 15 کلو آٹے کا تھیلا چھین لیا اور باآسانی فرار ہوگئے ۔

درخواست  گزار عمران حیدر نے تھانہ غلام محمد آباد میں آٹے کا تھیلا چھینے جانے کے خلاف باقاعدہ درخواست بھی دے دی ہے۔

درخواست گزار نے   اپنی  درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ دکان سے 15 کلو آٹے کا تھیلا خرید کر اپنی موٹرسائیکل پہ رکھ کر گھر جارہا تھا کہ اچانک ایک موٹرسائیکل پہ سواردو ملزمان نے اسے روکا، تھپڑ مارے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آٹے کا تھیلا چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔

درخواست گزارعمران حیدر نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اسے لوٹا گیا آٹے کا تھیلا واپس دلایا جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

Advertisement

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق علاقہ پولیس نے درخواست گزار سے عرضی وصول کرلی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ اسے انصاف دلانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

عین ممکن ہے کہ موجودہ وقت میں آٹے کے تھیلے کا چھینا جانا بہت سے کم عمر بچوں و نوجوانوں کو عجیب لگے لیکن ملکی تاریخ گواہ ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے دوسرے دور حکومت میں جب اہل وطن نے آٹے کا بحران پہلی مرتبہ سنا تھا تو اس وقت آٹے کے تھیلے اور ٹرک ہی نہیں بلکہ ملیں تک لوٹ لی گئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا اورپنجاب کےگورنرز کی نامزدگی کا اعلان
ایف آئی اےسائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کر دیے گئے
چارے کی خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا اسکینڈل سامنے آ گیا
صدرمملکت آصف زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
آزادکشمیر الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو پیش ہونے کا حکم
اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر