Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایپل جلدہی سستاآئی فون بنانےکوتیار

Now Reading:

ایپل جلدہی سستاآئی فون بنانےکوتیار
ایپل کی

ایپل کی جانب سے کم قیمت والاآئی فون جلد ہی متعارف کرائے جانے کاامکان ہے۔

ایپل کی جانب سے 4 سال کے بعد کم قیمت فونز کی مارکیٹ میں واپسی کی جارہی ہے ، ایپل کا 2016 کے آئی فون ایس ای کے بعد پہلا کم قیمت فون ہوگا۔

رپورٹ میں اس دعویٰ کےساتھ بتایا گیاکہ یہ سستا آئی فون مارچ میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

اس طآئی  فو ن   کا سائز 2017 کے 4.7 انچ کےآئی فون 8 جیسا ہوسکتا ہے۔

اس فون میں 2019 کے آئی فونز کے بیشتر فیچرزموجود ہوں گے جبکہ قیمت کم رکھنے کے لیے سستے ایل سی ڈی ڈسپلے کو استعمال کیا جائے گا۔

Advertisement

اس سے قبل گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون ایس ای 2 کو ممکنہ طور پر آئی فون 9 کا نام دیا جاسکتا ہے جس میں ہوم بٹن ٹچ آئی ڈی کے ساتھ ہوگا۔

اسی طرح اے 13 بائیونک پراسیسر کے ساتھ فیس آئی ڈی کا فیچر بھی دیا جائے گا۔

متوقع آئی فون میإ ، آئی فون 8 کی طرح بیک پر 12 میگا پکسل کا سنگل کیمرا ہوگا جبکہ فرنٹ پر بھی ایک کیمرا ہوگا۔

اس کے علاوہ 3 جی بی ریم کے ساتھ 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے جائیں گے۔

بلومبرگ کا اپنی خبر میں کہنا ہے کہ ایپل کا آئی فون ایس ای 2 بنانے کا مقصد کم بجٹ کے فون خریدنے والے صارفین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ فون آئی فون 8 کی طرح ہوسکتا ہے جبکہ اس کی قیمت 4 سو 99 ڈالر (تقریباً 69 ہزار روپے) تک ہوسکتی ہے۔

Advertisement

گزشتہ سال ایپل ٹی وی پلس اور ایپل کارڈ کو متعارف کرایا گیا تھا، 2018 میں ایک سستا آئی پیڈ اور 2016 میں آئی فون ایس ای کو پیش کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر