Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی پنجاب حکومت کو عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت

Now Reading:

عمران خان کی پنجاب حکومت کو عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت
عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پنجاب حکومت کو عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال،صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر بات چیت  سمیت  پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور عوام کے مسائل کے فوری حل کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو   کی گئی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی نے عوام کو ریلیف کی فراہمی اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات سے آگاہ کیا  اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے کیلئے قانون سازی کے بارے میں بھی عمران خان کو بریف کیا۔

عمران خان نے سیلاب زدگان کی بحالی و آبادکاری کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا اور حکومت پنجاب کے اقدامات کی تعریف کی ۔

Advertisement

اس موقع پر عمران خان نے پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت  کی اور کہا کہ پنجاب حکومت کے مالی امداد کے پیکیج سے سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری جلد ممکن ہوگی۔

 

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ سابق حکومت نے ہمارے انقلابی فلاحی پروگرامز کو روک کر صوبے کے عوام سے زیادتی کی تاہم بلاتاخیر فلاح عامہ کے پروگراموں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ حکومت نے پنجاب کے تمام اسپتالوں میں سولرپینلزلگانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اسپتالوں کو مرحلہ وار پروگرام کے تحت سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ  تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے کڑی قانون سازی کی جارہی ہے جبکہ کالجوں اور یونیورسٹیوں وغیرہ میں منشیات فروشی پر سخت سزائیں تجویزکررہے ہیں جس کے تحت کم از کم سزا دو سال اورزیادہ سے زیادہ عمر قید تک رکھنے کے لئے قانون سازی کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی اوراستعمال پر ادارے کے مالکان اورملازمین بھی ذمہ دار ہونگے۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ صوبت بھر میں منشیات فروشی کے سدباب کیلئے خود مختار ادارہ، اسپیشل کورٹس قائم کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بارشوں اورسیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10،10لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی ہے، گھروں، فصلوں اورلائیو اسٹاک کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کیلئے امدادی رقم میں اضافہ کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی ہدایات کے مطابق ہی صوبے بھر میں نئے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جارہے ہیں جس کا محورعام آدمی کی فلاح وبہبود ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر