Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا لانگ مارچ عارضی طور پر رُکا ہے ختم نہیں ہوا، شیخ رشید

Now Reading:

عمران خان کا لانگ مارچ عارضی طور پر رُکا ہے ختم نہیں ہوا، شیخ رشید
شیخ رشید

شیخ رشید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ عارضی طور پر رُکا ہے ختم نہیں ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 3 دن سے ایف آئی آر نہیں کٹی تھانے میں بجلی نہیں، سیاسی درجہ حرارت میں کوئی کمی نہیں آئی، ججز انتہائی قابل احترام ہیں لیکن تفتیشی نہیں۔

Advertisement

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نااہل غیر مقبول حکومت مکمل ناکام ہو گئی ہے۔ پیمرا کی ناکام سینسر شپ میڈیا کےخلاف سازش تھی۔

‘ریڈ لائن کراس ہو اور پاکستانی خاموش ہو جائیں؟ ایسا نہیں ہو سکتا’

گزشتہ روز سینئر رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ریڈ لائن کراس ہو اور پاکستانی خاموش ہا جائیں، ایسا نہیں ہو سکتا۔

 تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے کہا تھا کہ سازش کے تحت قوم کے کپتان کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی، لوگوں نے دیکھا ایک سے زیادہ جگہ سے فائر کئے گئے، آٹومیٹک ہتھیار استعمال کئے گئے۔

اسد عمر نے کہا کہ کتنی دیر ایف آئی آر کٹنے سے روکیں گے؟ ایف آئی آر تو ہو گی، عمران خان نے اداروں پر الزام نہیں لگایا، عمران خان کوئی مریم نواز نہیں جو فوج کے خلاف بولے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی ایک بہادر مرد ہے، قوم اب خاموش نہیں رہے گی، ریاست پاکستان کی عزت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ریاست بھی قوم کے جذبات کا احترام کرے۔

‘عمران خان ٹھیک ہونے کے بعد دوبارہ کنٹینر پر کھڑے ہونے کی باتیں کر رہے ہیں’

دوسری جانب سینئر رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان ٹھیک ہونے کے بعد دوبارہ کنٹینر پر کھڑے ہونے کی باتیں کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تمام کارکنان کا سوال ہے ایف آئی آر کہاں ہے؟ جہاں ایف آئی آر درج ہونے میں تاخیر ہو وہاں انصاف مل سکتا ہے؟

شاہ محمود نے کہا کہ ابھی عمران خان نے میٹنگ کے لیے بلایا ہے، ہم نے ہمیشہ اداروں کی عزت کی یے، تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ لاہور جاگتا ہے تو سیاسی فیصلے ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت کہتی رہی لانگ مارچ پرامن ہو گا، عمران خان کہتا ہے پائوں پر کھڑا ہوا تو کنٹینر پر کھڑا ہو جائوں گا، لانگ مارچ سے قبل کہا گیا یہ بہت خونی مارچ ہو گا، خیال تھا حملے کے بعد لوگ ڈر جائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ تحریک چلے گی، اپنے انجام کو پہنچے گی، ہر جگہ ایف آئی آر کی آواز بلند ہونی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر