Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ نے اپ سیٹ شکست کی وجہ بتا دی

Now Reading:

جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ نے اپ سیٹ شکست کی وجہ بتا دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیدر لینڈز کے خلاف اپ سیٹ شکست کے بعد جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے شکست کی وجہ بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مہم کا اختتام دل کی دھڑکن کے ساتھ ہوا کیونکہ پروٹیز کو آج ایڈیلیڈ اوول میں نیدرلینڈز کے خلاف زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ورلڈ کپ کی مہم جو پروٹیز کے بنگلہ دیش اور بھارت کو شکست دینے کے بعد ایک امید افزا نوٹ پر شروع ہوئی تھی، انتہائی مایوس کن انداز میں ختم ہوئی کیونکہ اس ٹیم نے آئی سی سی ایونٹس میں اہم مواقعوں پر شکست کے تسلسل کو برقرار رکھا۔

پروٹیز کو اس اہم ترین میچ میں 13 رنز سے شکست ہوئی تھی، جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اپنی ٹیم کی شکست کے حوالے سے گفتگو کی۔

مارک باؤچر نے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ میچ ہم نے نیند کی حالت میں کھیلا ہے اور جب بیدار ہوئے تب تک میچ ہمارے ہاتھ سے نکل چکا تھا۔

Advertisement

ہیڈ کوچ نے کہا کہ اگر آپ اس میچ کو دیکھیں تو جس طرح ہم نے کھیل شروع کیا یوں محسوس ہو رہا تھا کہ ہماری توانائی ختم ہو چکی ہیں۔

مارک باؤچر نے کہا کہ مجھے ابھی تک ٹیم ممبران سے بات کرنے کا موقع نہیں ملا تاکہ پتہ چل سکے کہ وہ کہاں غلط تھے۔

پروٹیز ہیڈ کوچ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے منصوبے موجود تھے لیکن ہم نے ان کا کافی حد تک استعمال نہیں کیا۔ میں نے سوچا کہ اگر آپ مجموعی طور پر کھیل کو دیکھیں تو مجھے لگتا ہے کہ نیدرلینڈز نے ہمیں بولنگ کے ذریعے زیر کیا۔

مارک باؤچر کا کہنا تھا کہ نیدر لینڈز نے اچھی منصوبہ بندی کے ساتھ گیند بازی کی، لمبی سائیڈ پر بولنگ کی۔

واضح رہے کہ پروٹیز مینز ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر باؤچر کا یہ آخری میچ تھا۔ سابق وکٹ کیپر اب انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز کی کوچنگ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر