Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونے کی قیمت میں اضافہ

Now Reading:

سونے کی قیمت میں اضافہ
سونے کی قیمت

ملک بھر میں سونے کی قیمت اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 56 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 84 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 33 ہزار 744 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 56 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 84 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 33 ہزار 744 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 14 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1757 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1680 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1440.32 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر
پاکستانی معیشت کے لئے زبردست خبر آگئی
سونے کی قیمت میں بالآخر کمی ہوگئی
ڈیجیٹل کرنسی میں ٹریڈنگ کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری متوقع
سولر پینل لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر