Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصف زرداری کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم تقرری پر تبادلہ خیال

Now Reading:

آصف زرداری کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم تقرری پر تبادلہ خیال

سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں اہم تقرری پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کورونا سے صحتیابی کے بعد ملاقاتوں کا آغاز کردیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری، شہباز شریف کی خیریت دریافت کرنے وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کا استقبال کیا تاہم کورونا ایس او پیز کے تحت بغل گیر نہ ہوئے جب کہ بات چیت بھی ایس او پیز کے تحت فاصلے پر بیٹھ کر کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال زیر غور آئیں اور دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم عسکری تعیناتی سے متعلق اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی ہے، جس میں اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت ہوئی۔ ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر