Advertisement
Advertisement
Advertisement

قطر سے واپس آنے والے فٹ بال شائقین میں خطرناک بیماری کا انکشاف

Now Reading:

قطر سے واپس آنے والے فٹ بال شائقین میں خطرناک بیماری کا انکشاف
قطر سے واپس آنے والے فٹ بال شائقین میں خطرناک بیماری کا انکشاف

قطر سے واپس آنے والے فٹ بال شائقین میں خطرناک بیماری کا انکشاف

قطر سے واپس اپنے ملک برطانیہ آنے والے فٹ بال شائقین میں خطرناک بیماری کا انکشاف ہوا ہے۔

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ اختتامی مراحل میں پہنچ چکا ہے جس میں اب صرف 3 میچز ہونا باقی ہیں جب کہ فیفا ورلڈ کپ سے واپس آنے والے فٹ بال شائقین کے لیے بری خبر سامنے آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2022 شائقین کی حاضری کا عالمی ریکارڈ

Advertisement

رپورٹس کے مطابق ماہرین نے قطر سے برطانیہ آنے والے فٹ بال شائقین میں ’کیمل فلو‘ کا خدشہ ظاہر کیا ہے جب کہ ماہرین نے انہیں کیمل فلو کی علامات پر نظر رکھنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

 

ماہرین کے مطابق 2012 میں اس بیماری کی نشاندہی کے بعد سے اب تک ڈھائی ہزار سے زائد مریض ریکارڈ کیے جاچکے ہیں جب کہ اس بیماری کی علامات میں بخار، کھانسی، سانس لینے میں دشواری سمیت قے کرنا شامل ہیں۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ قطر میں اونٹ کی سواری سے لطف اندوز ہونے والے فٹ بال شائقین کو اس سے خطرہ ہوسکتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کیمل فلو کورونا وائرس سے ہی تعلق رکھتا ہے لیکن یہ اس سے بھی زیادہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر