Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویپنگ کرنے والوں کیلئے بری خبر؛ سائنسدانوں نے خبردار کر دیا

Now Reading:

ویپنگ کرنے والوں کیلئے بری خبر؛ سائنسدانوں نے خبردار کر دیا
ویپنگ

ویپنگ کرنے والوں کیلئے بری خبر؛ سائنسدانوں نے خبردار کر دیا

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ویپنگ کرنے والے سگریٹ نوشی کو ترک نہیں کر پاتے بلکہ وہ ویپنگ کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویپنگ سگریٹ نوشی ترک کرنے میں لوگوں کے لیے مددگار ثابت نہیں ہوتی۔ جبکہ صارفین کے لیے روایتی تمباکو کی نسبت ای-سگریٹ کو ترک کرنا زیادہ آسان ہوتا ہے۔

 تحقیق میں 545 ایسے افراد کا ڈیٹا شامل کیا گیا جو مستقل بنیادوں پر روایتی سگریٹ نوشی اور ویپنگ کیا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں؛ سگریٹ نوشی چھوڑنے کے ایک ماہ بعد صحت میں کونسی تبدیلیاں آتی ہیں؟ جانیے

پانچ سال بعد جب جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ نصف سے زیادہ افراد نے برقی سگریٹ پینا چھوڑ دی جبکہ صرف ایک تہائی افراد نے تمباکو نوشی ترک کی۔

Advertisement

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ ویپنگ اور سگریٹ دونوں کا استعمال کرتے ہیں وہ طویل عرصے تک سگریٹ نوشی جاری رکھتے ہیں۔

تمباکو نوشی ترک کرنے میں مددگار کھیل اور ایپ

سگریٹ نوشی کے عادی افراد کو بری لت سےآزاد کرانے والا ایک گیم بنایا گیا ہے جو رقم کی ترغیب سے لوگوں کی مدد کرتا ہے اور اسی سے وابستہ ایک ایپ بھی تیار کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ سگریٹ نوشی کے بعد نیکوٹین کے اخراج میں مدد گار غذائیں

امریکی شہر مینی پولس میں واقع ہینی پِن ہیلتھ کیئر نے اس گیم کی آزمائش شروع کردی ہے۔ گیم کا نام ’کوائٹ بیٹ‘ جسے ہم سگریٹ چھوڑے کی شرط کہہ سکتے ہیں۔

گیم کےمطابق سگریٹ نوشی کے عادی افراد خود سے سگریٹ چھوڑنے کی شرط لگاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ چار ہفتے تک سگریٹ نہیں پیئیں گے، یہ تیس ڈالر آن لائن موجود ایک مجازی پیالے یا کاسے میں چلے جاتے ہیں۔ اس کے بعد شریک کھلاڑیوں کو سانس میں تمباکو نوشی کے اجزا معلوم کرنے والا ایک آلہ مفت فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ بریتھ ٹٰیسٹر فوری طور پرسانس کی بدولت تمباکو نوشی کو پکڑ لیتا ہے۔

Advertisement

اس طرح سگریٹ چھوڑنے والی کی روزانہ کیفیت ایپ کی بدولت ڈاکٹروں کو ملتی رہتی ہے۔ چار ہفتے بعد سگریٹ نوش افراد کو نہ صرف انعام ملتا ہے بلکہ تیس ڈالر کی دوگنی رقم بطور انعام دی جاتی ہے۔ اس میں مقابلے کا رحجان ہوتا ہے اور آپ کے سماجی دوست بھی شامل ہوتے ہیں جو آپ کو سگریٹ ترک کرنے کی ترغیب دیتے رہتے ہیں۔

اس گیم اور ایپ کی مزید آزمائش کے لیے گیارہ لاکھ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔ ابتدائی آزمائش میں اس کے بہترین نتائج برآمد ہوتے ہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
ورزش نہ کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
مرد یا خواتین؛ کون زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر