Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کا مشن ایم کیو ایم کامیاب, وزیراعظم کی یقین دہانیاں کام کرگئیں

Now Reading:

پی ٹی آئی کا مشن ایم کیو ایم کامیاب, وزیراعظم کی یقین دہانیاں کام کرگئیں
پی ٹی آئی

وزیراعظم سے ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ اور پی ٹی آئی کے اختلافات دور ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس آمد پر عمران خان نے خالد مقبول کا خیر مقدم کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں کئی معاملات زیرغور آئے جن میں ایم کیوایم کے مطالبات اور تحفظات شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) خالد مقبول کا استعفیٰ منظور نہیں کیا، خالد مقبول صدیقی نے وزارت کا چارج واپس لے لیا۔

وزیراعظم سندھ میں ترقیاتنی منصوبوں کی تکمیل کی بھی یقین دہانی کرا گئے اس سے قبل عمران خان کی زیر صدارت سندھ کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا بھی جس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی شریک ہوئے۔ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ سندھ کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں کو ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران اپنی وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمارے ایک بھی نکات پر پیش رفت نہیں ہورہی، اب وزارت میں بیٹھنا بے سود ہے، تاہم حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔

خالد مقبول کے استعفے کے بعد وفاقی حکومت وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت نے بھاگ دوڑ شروع کردی تھی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیوایم کے رہنماؤں فیصل سبزواری اور خواجہ اظہار الحسن سے رابطہ کرکے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر