Advertisement
Advertisement
Advertisement

جانئیے ترکیب! سرد موسم میں دیسی گھی سے بنا گاجر کا حلوہ

Now Reading:

جانئیے ترکیب! سرد موسم میں دیسی گھی سے بنا گاجر کا حلوہ
سرد موسم

سرد موسم میں دیسی گھی میں بنا گاجر کا حلوہ، ترکیب جانئیے

سردیوں کی سوغات گاجر کا حلوہ پاکستان اور پڑوسی ممالک سمیت پورے برصغیر میں گجریلا کے نام سے بھی مشہور ہے، سرد موسم میں اسے گرم گرم کھانا زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

اجزا

کچی اور چھوٹی گاجریں: 2 کلو

چینی: 400 گرام

ثابت الائچی: 3 سے 4 دانے

Advertisement

دودھ: 2 کلو

دیسی گھی: 200 گرام

زعفران: 1 چٹکی

عرق گلاب: 1 چائے کا چمچ

ترکیب

سب سے پہلے گاجروں کو کدوکش کرلیں، کدوکش کرنے سے پہلے اور بعد میں انہیں اچھی طرح دھو لیں۔

Advertisement

گاجروں کو چولہے پر چڑھائیں اور چینی ڈال دیں، جب چینی پانی چھوڑنا شروع کرے تو اسے ڈھک کر ہلکی آنچ پر چھوڑ دیں۔

50 منٹ تک ہلکی آنچ پر رہنے دیں اور اس دوران تھوڑی تھوڑی دیر بعد ایک بار چمچہ چلا لیں۔

ثابت الائچی بھی اسی دوران شامل کردیں۔

چینی کا پانی خشک ہوجائے تو اس میں دیسی گھی شامل کریں اور اس کو 5 منٹ تک بھونیں۔

یہ بھی پڑھیں: تڑکے والا گاجر کا حلوہ بنانے کی ویڈیو وائرل

اس دوران دودھ سے کھویا بنا لیں، 2 کلو دودھ سے 400 گرام کھویا بنے گا، کھویا بناتے ہوئے اس میں چند قطرے دیسی گھی کے ڈال دیں اس سے کھویا برتن میں نہیں لگے گا۔

Advertisement

گاجر کو بھوننے کے بعد اس میں کھویا شامل کردیں۔

بعد ازاں عرق گلاب میں زعفران ملائیں اور اسے حلوے میں شامل کردیں۔

پستہ، بادام چھڑک کر مزیدار گرما گرم حلوہ سرو کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیخ کباب بنانے کا انتہائی آسان طریقہ جان لیں۔۔۔
'جھینگا بریانی' بنانے کی یہ ترکیب آپکو ضرور پسند آئے گی
چکن تکہ پیزا اب خود گھر میں بنائیں!
چکن قیمہ پکوڑے کی یہ ترکیب آپکو ضرور پسند آئے گی
مزیدار مصالحے والی میکرونی گھر میں بنائیں
ناریل کا ’حلوہ‘ بنائیں اور اس موسم کا لطف اٹھائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر