Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

24 فروری سے حج رخواستوں کی منظوری شروع

Now Reading:

24 فروری سے حج رخواستوں کی منظوری شروع
حج

24 فروری سے حج بیت اللہ کی درخواستوں کی منظوری شروع کر دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت حج ومذہبی امورنے عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی کی منظوری دے دی ہے، 24 فروری سے نامزد بینک حج درخواستیں وصول کرسکیں گے۔

وزارت حج کی طرف سے عازمین کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ گروپ کی شکل میں درخواست جمع کروائیں۔

خیال رہے  ایک گروپ میں زیادہ سے زیادہ 14 افراد کو شامل کیا جاسکتا ہے کیونکہ قرعہ اندازی میں گروپ کا نام شامل ہوگا، کامیابی اور ناکامی کا اطلاق گروپ میں شامل تمام ممبران پر ہوگا۔

دوسری جانب وزارت حج نے 70 سال سے زائد عمر کے عازمین کے لیے 10 ہزار کا کوٹہ مختص کیا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ایک ہزار کا کوٹہ رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ5 ماہ سے زیادہ کی حاملہ خواتین بھی حج کے لئے درخواست دینے کی اہل نہیں ہیں، اسی طرح ایسے افراد جو شدید عارضہ قلب، تپ دق، دمہ ، ہائی لیول کی شوگر اور بلڈ پریشرکے مریض بھی درخواست نہیں دے سکیں گے۔

سکھر اورکوئٹہ کے درخواست دہندگان کو حج کے اخراجات 4 لاکھ 55 ہزار695 روپے جمع کروانا ہوں گے جبکہ قربانی کی رقم کے ساتھ کل اخراجات 4 لاکھ 78 ہزار 520 روپے ہوں گے۔

 جو عازمین اسلام آباد، پشاور، لاہور، ملتان اور فیصل آباد جائیں گے انہیں 4 لاکھ 63 ہزار445 روپے جبکہ قربانی کی رقم کے ساتھ کل رقم 4 لاکھ 86 ہزار 270 روپے جمع کروانی ہوگی۔

وزارت حج کے مطابق ان اخراجات میں حجاج کی ٹریننگ، دوطرفہ ہوائی جہاز کا ٹکٹ، مکہ اور مدینہ میں رہائش، کھانا، ٹرانسپورٹ، بورڈنگ اور تکافل فیس شامل ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیربرائے مذہبی امورپیرنوالحق قادری کا کہنا کہ سعودی عرب کے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت اس برس پاکستانی عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہی ہوگی۔ گزشتہ برس یہ سہولت صرف اسلام آباد سے سفر کرنے والے عازمین کے لیے تھی تاہم اس بار کوشش ہوگی کہ یہ سہولت لاہور، کراچی سمیت دیگر شہروں سے سفر کرنے والے مسافروں کو بھی فراہم کی جائے۔

Advertisement
حج اخراجات میں اضافے پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس میں اضافے کی بنیادی وجہ سعودی ائیر لائن کے کرائے میں اضافہ ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس حکومت نے ایک طرف حج اخراجات میں اضافہ کیا تو دوسری طرف حج کوٹہ بھی کم کردیا ہے، گزشتہ برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 لوگ حج کے لئے گئے جب کہ اب ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے جائیں گے،۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: 15کروڑ سے زائد مالیت کی گیس چوری پکڑی گئی
ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا ستارہ محمد نعمان حکومتی توجہ کا منتظر
کچے میں ٹارگیٹڈ آپریشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع، اجلاس طلب
’مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں‘
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن 3مئی کو چاند پر روانہ ہوگا
یو اے ای میں بارشوں کی پیشگوئی، تعلیمی ادارے بند کردیے گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر