
الیکشن مہم کے پہلے روز دفعہ 144 کا نفاذ انتخابات سے فرار کی کوشش ہے، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی الیکشن مہم کے پہلے روز دفعہ 144 کا نفاذ انتخابات سے فرار کی کوشش ہے۔
تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ فسطائیت اور ڈکٹیٹر شپ ہے، اور طاقت کاغلط استعمال کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی الیکشن مہم کے لئے نکلنا چاہتے ہیں اور زمان پارک کے تمام چوکوں پر کنٹینر لگا کر اسے بلاک کردیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت بزدل ہے اور نگران وزیراعلیٰ جو کہ تنکا نہیں توڑ سکتا ہے ۔
AdvertisementAt Zaman Park Lahore pic.twitter.com/2OArPbZLQb
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 8, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ عمران خان کی جیت ہے کہ سارا لاہور ان کے ساتھ نکلنے کے لئے تیار تھا لیکن ہماری گاڑیاں بھی پکرلی گئیں جبکہ میں جلوس کے ساتھ نہیں آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کل کہا تھا کہ میں ان کے ساتھ چلنا ہے تو میں صرف اپنا وعدہ نبھانے پیدل چل کر پہنچا ہوںاور میں عوام کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ حکومت کے یہ ہتھکنڈے بتارہے ہیں کہ ان کی الیکشن کی نیت نہیں ہے ، یہ ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومتی ہتھکنڈے اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ یہ لوگ صرف اپنا مفاد چاہتے ہیں، اس ملک میں معاشی استحکام نہیں چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن ون سائیڈڈ ہے اور مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آج عمران خان کی الیکشن مہم کے پہلے دن حکومت کا یہ رویہ ہے تو مجھ سمجھ آگئی ہے کہ تم چور ہو، ڈاکو ہو، لٹیرے ہو اور تمہاری نیت الیکشن سے فراری کی ہے لیکن عمران خان او اس کے فالوورز تم لوگوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر قیمت پر الیکشن کرائیں گے اور اسی میں ملک کی بقاء ہے ۔
خیال رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے لاہور میں جلسے، جلوسوں، احتجاج اور ریلیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ لاہور میں احتجاج ، دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ںوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا نفاذ آج سے شروع ہو گا جو کہ آئندہ 7 روز تک جاری رہے گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پابندی لاہور میں ٹریفک اور سیکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News