Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں ایک اور مغربی سلسلے کی آمد، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان

Now Reading:

ملک میں ایک اور مغربی سلسلے کی آمد، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان
موسلادھار بارش

ملک میں ایک اور مغربی سلسلے کی آمد، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان

ملک میں ایک اور مغربی سلسلے کی آمد کی توقع ہے جس کے زیر اثر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل سے جمعہ تک پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارش کے ایک اور سپیل کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج سے نیا مغربی سلسلہ بلوچستان کے ذریعے داخل ہوگا جو کہ ملک کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات سے 23 مارچ تک سندھ بھر میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس دوران ژالہ باری سمیت تیز گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا بھی امکان ہے جبکہ کراچی میں آج بھی ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 24 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوئی پولیس یا فوج میں جاتا ہے تو اپنی مرضی سے جاتا ہے، محسن نقوی
مسلم لیگ ن میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ
خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان کی اہم پیشرفت
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ؛ شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن اسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
وزیراعظم نے ثابت کیا کہ وہ واقعی پرائم منسٹر آف ایکشن ہیں، احسن بختاوری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر