Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف پروگرام ہمارے لئے حلوہ نہیں بلکہ ایک چیلنج ہے، وزیراعظم

Now Reading:

آئی ایم ایف پروگرام ہمارے لئے حلوہ نہیں بلکہ ایک چیلنج ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ہمارے لئے کوئی حلوہ نہیں ہے بلکہ ایک چیلنج ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے لاہور میں یوتھ بزنس اینڈایگریکلچرلون اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کا یہ مثبت پہلو ہے کہ روپے میں استحکام آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھ گئی ہے، حقائق بتانے میں وقت ضائع نہیں کروں گا، فیصلہ کرلیا پاکستان کی تقدیر بدلنی ہے تو کوئی رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

شہباز شریف نے کہا کہ قوم کے تحائف کو لندن اور دبئی میں بیچ دیا گیا، یہ قوم کا پیسہ تھا، نواز شریف پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، انکو پانامہ میں پکڑ کر اقامہ میں سزا دی گئی، دن رات جھوٹ اور الزامات لگاتے رہے۔

انکا کہنا ہے کہ میٹرو لاہور 30ارب روپے میں 11 ماہ میں مکمل ہوا، نواز شریف کی قیادت میں جو منصوبے شروع کیے وہ عوام کا محور رہے۔

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں 10 لاکھ لیپ ٹاپ دیے، ایک بھی سفارش پر کسی کو لیپ ٹاپ ملا تو قوم سے معافی مانگوں گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ چینی، گندم، بی آر ٹی، مالم جبہ اسکینڈل ہمارے زمانےمیں نہیں ہوا، 190ملین پاؤنڈ تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہمارے زمانے میں نہیں ہوا، انہی حقائق پر آنے کا فیصلہ کرنا ہے، ہم اسے تسلیم کرینگے۔

انکا کہنا ہے کہ 4سال ایک شخص چور ڈاکو کہتا رہا اور ایک اینٹ نہیں لگائی، آئینی طریقے سے ایک شخص کو اقتدار سے ہٹایا گیا،ایک شخص نے اداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چند روز قبل اسرائیل کا پاکستان کے خلاف بیان آیا تھا، اسرائیل کے بیان کے تانے بانوں کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا، ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کی سازشیں دفن ہوگئیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ الیکشن میں کس کو ووٹ دینا ہے یہ آپ کا فیصلہ ہے، الیکشن میں حقائق کو دیکھ کر فیصلہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی مدد سے معیشت کی کایا پلٹ دیں گے، وزیر اعظم کی ایم ڈی سے گفتگو

Advertisement

اس موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آج لاہور میں پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت نوجوانوں میں چیک تقسیم کیے۔

اس اسکیم کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کو آسان شرائط پر کم سود پر قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں۔

اسکیم کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے اور مزید خواتین کاروباریوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

 دریں اثناء وزیراعظم آج سیالکوٹ کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت مستحق طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر