
اسلام آباد ایئرپورٹ کی لفٹ میں ایک نوجوان نےمبینہ طورپرخاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئےانہیں جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایاہے ۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ لفٹ میں نوجوان کی جانب سےنازیبا حرکتوں پرخاتون نےشورمچانا شروع کردیا جبکہ لفٹ سے اترتے ہی نوجوان کواے ایس ایف نے حراست میں لے لیا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق خاتون کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ کے ڈیوٹی ٹرمینل منیجر کو شکایت کی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایاکہ خاتون نے الزام لگایا کہ نوجوان نےمجھے لفٹ میں ہراساں کیا ہےجس پر ایکشن لیتے ہوئے خاتون کی شکایت پر نوجوان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News