Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سپر لیگ میں آج بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جائے گا

Now Reading:

پاکستان سپر لیگ میں آج بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جائے گا
بریسٹ کینسر

پاکستان سپر لیگ  ( پی ایس ایل )2020 میں آج بریسٹ  کینسر  سے آگاہی  کا دن  منایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) چھاتی کے کینسر کے خلاف جنگ میں پنک ربن کی مدد کے لئے آگاہی دن کا انعقاد کر رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ چ پچھلے 3 سالوں سے پنک ربن کی حمایت  کر رہا ہے جس سے لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔

میچ کے دوران  میچ آفیشلز ، ٹیمیں ، کھلاڑی اور تبصرہ نگار گلابی ربن پہن کر بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی مہم میں حصہ لیں گے اور آگاہی پھیلائیں گے۔

اس کے علاوہ اسٹمپس پر بھی گلابی رنگ نمایاں ہوگا جبکہ دونوں اسٹیڈیمز میں بھی یہی رنگ چھایا رہے گا۔

Advertisement

علاوہ ازیں پنک ربن کے آگاہی  سے  متعلق پیغامات ڈیجیٹل اسکرینوں پر بھی  آویزاں کیے جائیں گے۔

پی ایس ایل میں شائقین کا جوش جذبہ قابل تحسین ہے، کولن منرو

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ   کینسر کے خلاف شعور بیدار کرنے میں پی سی بی پیش پیش ہے  کیونکہ اس مقصد کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

پنک ربن کے سی ای او عمر  آفتاب    نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پی سی  بی کا  یہ قدم انتہائی قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا  کہ پی سی بی جیسی تنظیموں کے تعاون سے ہم بیداری پیدا کرکے خواتین کی شرح اموات میں کمی لائیں گے۔

 پنک ربن کے سی ای او  کا مزیدکہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ میڈیا اور شائقین اس مہلک بیماری  سے متعلق  شعور اجاگر کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ  پہلا میچ پشاور زلمی اور اسلام یونائیٹڈ  کے درمیان  پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے راولپنڈی میں جبکہ دوسرا میچ لاہور قلند ز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین  شام 7 بجے لاہور میں کھیلا جا ئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر