
شاداب خان کی انجری کے حوالے سے اہم خبر
کراچی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں زخمی ہونے والے شاداب خان کا ایم آر آئی ٹیسٹ مکمل ہوگیا۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں زخمی ہونے والے قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا ایم آر آئی ٹیسٹ کراچی کے نجی اسپتال میں کروایا گیا۔
ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ شاداب خان کو پیدل چلنے میں درد کی شکایت تھی، ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی انجری کی نوعیت کا پتا چلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا کیخلاف شاداب خان نے ان فٹ ہونے کی ایکٹنگ کی،عمر گل کا انکشاف
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق شاداب خان ایونٹ کے بقیہ میچز کھیلیں گے یا نہیں؟ اس کا فیصلہ رپورٹ دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پنڈی کے کپتان شاداب خان کا پاؤں سیالکوٹ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران گیند پر آنے کے باعث مڑگیا تھا جب کہ انجری کے باعث انہیں میدان چھوڑنا پڑا تھا۔
دونوں ٹیمیں کراچی کے یو بی ایل کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل تھیں تاہم اسٹریچر نہ ہونے کے باعث شاداب خان کو کندھے پر اٹھاکر میدان سے باہر لے جایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News