Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی افریقا کیخلاف شاداب خان نے ان فٹ ہونے کی ایکٹنگ کی،عمر گل کا انکشاف

Now Reading:

جنوبی افریقا کیخلاف شاداب خان نے ان فٹ ہونے کی ایکٹنگ کی،عمر گل کا انکشاف

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولرعمر گل نے انکشاف کیا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں شاداب خان نےخود کو بچانے کے لیے ان فٹ ہونے کا بہانا بنایا۔ 

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کےدوران جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے ابتدائی اوور میں ہی آل راؤنڈر شاداب خان فیلڈنگ کرتے ہوئے ان فٹ ہوگئے تھے، ان کے سر پر چوٹ لگی تھی جس کے باعث انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔

بعد ازاں ان فٹ شاداب خان کی جگہ لیگ اسپنر اسامہ میر کو متبادل کے طور پر گراؤنڈ میں اتارا گیا جو میچ میں 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

خیال رہے کہ جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو محض ایک وکٹ سے شکست دی۔

قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ عمر گل نے انکشاف کیا کہ لیگ اسپنر شاداب خان نے خود کو بچایا اور ان فٹ ہونے کا بہانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ شاداب کو کس قسم کی انجری ہوئی یہ کوئی نہیں جانتا لیکن اس حوالے سے سوال اٹھ رہے ہیں کیوں کہ چوٹ لگنے کے بعد وہ میدان میں آئے تھے لیکن دوبارہ باہر چلے گئے تھے۔

Advertisement

سابق فاسٹ بولر نے کہا ‘جب آپ کو لگتا ہے کہ میچ پاکستان کے حق میں جارہا ہے تو آپ ڈگ آؤٹ میں باہر آکر بیٹھ جاتے ہیں اور ہنس رہے ہوتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ آپ نے بہانہ بنایا اور میچ سے جان چھڑائی ہے، پھر تو لوگ سوال اٹھائیں گے’۔

عمر گل نے مزید کہا کہ ’یہ ایک اہم میچ تھا اور بطور سینئر کھلاڑی آپ کو میدان پر ہونا تھا، ایسی بہت سی مثالیں ہیں جب کھلاڑی ٹوٹے ہوئے ہاتھوں کے ساتھ اپنی ٹیم کے لیے لڑے اور میچ میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، میں شاداب سے متفق نہیں ہوں، مجھے نہیں لگتا کہ انہیں سیریس انجری ہوئی ہے‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان 206 رنز کا دفاع نہ کرسکا، جنوبی افریقہ کو سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل
پی سی بی اور بی سی سی آئی ہائبرڈ چیمپئنز ٹرافی پر متفق، باضابطہ اعلان آج متوقع
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی، بھارتی میڈیا
ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ؛ قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
جیسن گلیسپی مستعفیٰ، عاقب جاوید عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر
جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر