Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جوس اسٹرا کے ذریعے پئیں یا براہ راست گلاس سے؟ ماہرین نے بتادیا

پوری دنیا میں جوس اسٹرا کے ذریعے پینے کا رواج پھیل چُکا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمیں مشروب پلاسٹک کی اسٹرا سے پینا چاہیے یا پھر براہ راست گلاس ہی سے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

پلاسٹک اس صدی کی سب سے بُری ایجاد ہے، پلاسٹ کی اسٹرا ماحول کو نقصان پہچانے والے سب سے خطرناک فضلے میں شامل ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اسٹرا بنانے کے لیے پلاسٹک کا بہتر متبادل تلاش کیا جا رہا ہے، جس میں کاغذ، شیشہ، پودوں پر مبنی مواد یا دیگر دھاتیں شامل ہیں تاکہ انسانی صحت کے ساتھ ماحول کو بھی بچایا جا سکے۔

پلاسٹک کے بعد اب کاغذ سے بھی اسٹرا تیار کی جا رہی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بھی صحت کے لیے مضر ہے۔

پلاسٹک ماحول میں 300 سال یا اس سے زیادہ عرصے تک رہتا ہے اور کاغذ اتنے عرصے تک نہیں رہتا۔

محققین کا کہنا ہے کہ کاغذ سے بنی اسٹرا کو خوش نما اور چمک دار بنانے کے لیے مختلف کیمکلز کا استعمال کیا جاتا ہے جن میں سے چند کیمیکلز ایسے ہیں جو ہمیشہ کے لیے موجود رہ سکتے ہیں، اور جنہیں پی ایف اے ایس کہا جاتا ہے۔

یہ دیرپا پی ایف اے ایس کئی دہائیوں تک ماحول میں رہ سکتے ہیں اور پانی کی سپلائی کو آلودہ کر سکتے ہیں۔

امریکا میں ہر روز استعمال ہونے والی ڈسپوزایبل اسٹرا کی تعداد 500 ملین ہے، اور ڈسپوزایبل اسٹرا پر خرچ ہونے والی رقم گزشتہ دو دہائیوں سے سال بہ سال بڑھ رہی ہے۔

اس لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں طرح کی اسٹرا کے استعمال سے گریز کیا جائے، اور مشروب براہ راست گلاس ہی سے پیا جائے۔

متعلقہ خبریں