Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں’

Now Reading:

‘بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں’

‘عام آدمی کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں’

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عام آدمی کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت کم کرنے کیلئے بڑے فیصلے کیے ہیں۔

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کے حوالے سے اقدامات پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت جاری کی کہ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کو مقامی کوئلے پر منتقل کیا جائے، بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر کیا جائے. ملک میں آئندہ صرف صاف اور کم لاگت پن بجلی اور قابل تجدید کے پلانٹ لگائے جائیں گے۔

 اجلاس میں بیرونی سرمایہ کاری کے تحت 600 میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو شمسی توانائی کے اس منصوبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ۔

Advertisement

وزیرِ اعظم نے کہاکہ بجلی کی موجودہ اضافی استعداد کو صنعتوں میں بہتر طریقے سے برؤئے کار لانے کیلئے تجاویز تیار کی جائیں، بجلی کی ویلنگ کے نرخوں کو کم کیا جائے تاکہ صنعتی صارفین کو کم لاگت پر بجلی کی فراہمی ممکن ہو۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ صنعتی ترقی اور برآمدات میں اضافے کیلئے بڑی صنعتوں کے قریب گرڈ اسٹیشنز کا قیام یقینی بنایا جائے، ایسے بجلی گھر  جو فعال ہیں انکی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے، ایسے بجلی گھر جو غیر فعال اور ناکارہ حالت میں ہیں ان کی نیلامی کے عمل کو تیز کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ عام آدمی کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، بجلی شعبے کے گردشی قرضے میں کمی کیلئے شعبے کی ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات جاری ہیں۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں بھی آج یوم سوگ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے تاجک وزیر خارجہ کی ملاقات
جہلم پولیس کی اہم کارروائی، بین الصوبائی گینگ کے 3 ملزمان گرفتار
سیاسی کمیٹی کے قیام کانوٹیفکیشن جاری، رانا ثنا اللہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے
’’انٹرنیٹ دوست، انٹرنیٹ زبردست اقدام‘‘ کے عنوان سے رونمائی ورکشاپ کا انعقاد 
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر