مہلک وائرس کووڈ19 سےدنیا بھرکونہ صرف جانی نقصان ہورہاہےبلکہ معاشی طوربھی بھاری نقصان ہورہاہے۔
کوروناوائرس کےباعث ہونےوالےمعاشی نقصانات کےپیش نظرسعودی حکومت نےموبائل کمپنیوں نےاپنےصارفین کےایک ماہ کےبل معاف کردئیے۔
سعودی ویب سائٹ کےمطابق سعودی عرب میں موبائل کمپنیوں نےقرنطینہ کی زدمیں آنےوالوں کواپریل کےبل معاف کردئیےہیں۔
سعودی عرب کی تینوں بڑی موبائل کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ جو سعودی اورغیر ملکی تارکین قرنطینہ کے پابند بنائے گئے ہیں ان سے اپریل 2029 کا بل نہیں لیا جائے گا۔
تینوں مواصلاتی کمپنیوں نے قرنطینہ میں رکھےجانےوالےصارفین کےلیےاپریل کابل معاف کرنےکافیصلہ کرلیا ہے۔
مواصلاتی کمپنیوں نےیہ سہولت کوروناوائرس کےپھیلاؤ کوروکنے کے لیے سعودی اداروں کی جانب سےکی جانےوالی کوششوں کا ساتھ دینےکےلیےکیاہے۔
واضح رہے کہ سعودی فرمانرواشاہ سلمان نےتمام سعودی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اوراقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنےوالے تارکین کاعلاج مفت فراہم کرنےکاشاہی فرمان جاری کیاہے۔ سعودی فرماں رواں کےاس اقدام کودنیابھرمیں سراہاگیاہے ۔
واضح رہےکہ سعودی عر ب میں کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار 563 ہوگئی ہے،وائرس سےجاں بحق افرادکی تعداد 10 ہوچکی ہےجبکہ 165 افرادصحت یاب ہوچکےہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News