حریم شاہ پاکستان کی متعدد سیاسی شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے بعد اب بین الاقوامی سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بھی ٹک ٹاک ویڈیوزبناکر شہرت حاصل کرنے کی خواہشمند ہیں۔
اپنی ویڈیوز سے ہمیشہ تنقید کی زد میں رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی گزشتہ برس دفترخارجہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر تنازع کھڑا ہوا تھا اس کے بعد کبھی سیاسی شخصیت اور کبھی کرکٹرز سے متعلق ان کی ٹوئٹس سامنے آتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں حریم شاہ کی ایک ٹویٹ سامنےآئی ہے جس میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ کرکےان کے ساتھ ویڈیو بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1246891357052043264?s=20
حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ’میں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار ہوں، کیا آپ میرے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟’۔
حریم شاہ کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے حیرت کا اظہار اوران کا خوب مذاق اُڑایا جا رہا ہے۔
چند روز قبل ٹک ٹاک گرل نے ٹوئٹر پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ مجھے ایک مقبول ٹی وی چینل کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن 2020 کی میزبانی کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News