
پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آٸی والے صرف ٹی وی پر نظر آتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے فردوس عاشق اعوان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ سید مراد علی شاہ نے کورونا واٸرس سے ممکنہ تباہی کی نشاندی کی ہے۔
اپنے بیان میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا کہ لاکھوں لوگوں سے روزی کا ذریعہ چھننے والوں کی غریبوں سے ہمدردی قیامت کی نشانی ہے۔
پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے مزید کہا کہ عمران نیازی کے دور میں 10 لاکھ بیروز گار ہوٸے ہیں جبکہ سمندر پار پاکستانی پہلے ہی پریشان ہیں ان سے چندا مانگنا شرمناک ہے۔
کورونا سے لڑنا ہے تو وزیراعلیٰ سندھ سے سیکھو ،پلوشہ خان
یاد رہے ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 289 فراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 150 ، پنجاب میں 71 ، بلوچستان میں 32 خیبرپختونخوا میں 27 جبکہ اسلام آباد میں 9 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 6277 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 1668 ، بلوچستان میں 281 ، خیبرپختونخوا میں 892 ،اسلام آباد میں 140 ، گلگت بلتستان میں 234 ، پنجاب میں 3016 اور آزاد کشمیر میں 46 مریض موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News