کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے نتیجے میں مارکیٹ 1 لاکھ 68 ہزار کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی۔
بول نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے کو ملی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,217 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ 1 لاکھ 68 ہزار کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی۔
آج کے کاروبار کے دوران 39 ارب روپے مالیت کے تقریباً 32 کروڑ حصص کے سودے ہوئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی
مجموعی طور پر 560 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 244 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 197 کمپنیوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 167,085 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے بورڈ اجلاس میں قرض کی منظوری کی توقعات نے مارکیٹ میں تیزی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔



















