Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لندن میں پاکستان سپر لیگ کا روڈ شو، سرمایہ کاری اور تشہیر کے مواقع پر توجہ

 لندن: برطانیہ کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تشہیر اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایک روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔

اس ایونٹ میں قومی کرکٹرز بشمول بیٹسمین بابر اعظم شریک ہوئے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی محفوظ بڈنگ کے لیے نیا طریقہ کار متعارف

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے روڈ شو کے دوران شرکا کو پی ایس ایل کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور لیگ کے وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمت عملی کی وضاحت کی۔

لارڈز میں ہونے والا یہ روڈ شو پی ایس ایل کے عالمی معیار کی لیگ کے طور پر تشہیر اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے کے لیے منعقد کیا گیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ٹی ٹوئنٹی لیگوں میں شامل ہے اور اس کا عالمی سطح پر شائقین اور سرمایہ کاروں میں بڑھتا ہوا اثرورسوخ ہے۔