Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انجری کے باعث شاہین آفریدی بگ بیش لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن روانہ

پی سی بی نے انہیں انجری کے سبب واپس بلا لیا ہے تاکہ وہ ری ہیب کا مرحلہ مکمل کر سکیں، بیان

برسبین: پاکستان کے اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی نے انجری کے باعث بگ بیش لیگ سے عارضی طور پر کنارہ کشی کرلی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کر رہے تھے، تاہم اب وہ کچھ عرصے کے لیے ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔

شاہین آفریدی نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پی سی بی نے انہیں انجری کے سبب واپس بلا لیا ہے تاکہ وہ ری ہیب کا مرحلہ مکمل کر سکیں۔

انہوں نے برسبین ہیٹ کی ٹیم اور مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت اور سپورٹ پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برسبین ہیٹ کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ ان کے لیے یادگار رہا۔

شاہین کا کہنا تھا کہ وہ اس دوران بھی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کرتے رہیں گے اور ان شاء اللہ جلد میدان میں واپسی کریں گے۔

شاہین آفریدی کے مطابق برسبین کے مداحوں کا پیار وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔