اسلام آباد میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے ملک بھر میں آپریشنز تیز کردیے ہیں۔
خودکش بمبار یاسر ولد بہادر خان کے قریبی ساتھیوں اور اہل خانہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
خود کش بمبار یاسر ولد بہادر خان کے بہنوئی کو کراچی سے گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے بھائی کو پشاور سے حراست میں لیا گیا۔
اہم سہولت کار کو نوشہرہ میں مارا گیا اور سب سے اہم گرفتاری خودکش بمبار کی والدہ کی ہوئی، جسے اسلام آباد کے پوش سیکٹر کے گھر سے گرفتار سے لیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 31 معصوم نمازی شہید جبکہ 169 زخمی ہوگئے۔




















