وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف کامیابی پر قومی ٹیم اور قوم کو مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے نہ کھیلنے سے متعلق واضح موقف اختیار کیا، وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرکے شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا کامیاب آغاز ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی کامیابیوں کا یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔















