Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد میں خود کُش دہشت گردی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی۔

سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق انٹیلیجینس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے اور گرفتاریاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں خود کُش حملہ آور کے چار سہولت کار گرفتار کر لیے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی۔

سیکیورٹی ذرائع  نے بتایا کہ یہ آپریشنز ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجینس کے نتیجے میں کیے گئے ہیں جس کے دوران وطن کا ایک بیٹا شہید اور تین زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد دھماکا: سہولت کار ہلاک، خودکش بمبار کے قریبی رشتے دار گرفتار

افغان طالبان کی سرپرستی میں داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں خطے اور عالمی امن کے لئے  بڑا خطرہ ہیں، دہشت گردوں کے خلاف  مزید انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری۔