پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے خلائی سفر سے متعلق ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
سپارکو نے خلائی مشن کے لیے امیدواروں کے انتخاب کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا، ابتدائی اسکریننگ کے بعد دو امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں امیدوار چھ ماہ کے لیے خلائی مسافر کی تربیت حاصل کریں گے، تربیت کی تکمیل کے بعد اکتوبر، نومبر میں خلائی مشن کے لیے ایک امیدوار کا انتخاب کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا پہلا انسانی خلائی مشن؛ سپارکو نے تجرباتی تجاویز طلب کرلیں
خلائی مشن پاکستانی خلاباز کو لے کر چینی خلائی اسٹیشن سے روانہ ہوگا، دو طرفہ ’’خلائی تعاون کے معاہد‘‘پر فروری 2025 میں دستخط ہوئے تھے۔
وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں اسپیس وژن کے تحت اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ اس تاریخی اقدام کے مطابق چین کی حکومت نے اپنے خلاباز پروگرام میں پاکستان کو پہلے غیر ملکی شراکت دار کے طور پر منتخب کیا ہے۔



















