Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پھولوں کے موسم میں گلاب چہرے کیلئے چند آسان ٹوٹکے

موسم بدلنے پر اسے اور بھی زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے

بہار کی آمد آمد ہے اور ہر سو سبزہ آپ کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے ایسے میں چہرہ بھی کسی گلاب کی طرح کھلا  کھلا دکھائی دے تو کیا ہی بات ہے۔

جلد کی دیکھ بھال اوراس کی صحت کا خیال رکھنا یوں تواہمیت رکھتا ہی ہے تاہم موسم بدلنے پر اسے اور بھی زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

 یہی وجہ ہے کہ موسم بہار کی آمد کے ساتھ جلد کی صحت وصفائی کے طریقے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موسم میں چکنی جلد والے افراد میں ایکنی کے مسائل جنم لینے لگتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں پرسورج کی مضر شعاعوں سے بچنے اور جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے چند مفید طریقے پیش کیے جارہے ہیں۔

شہد اور لیموں کا ماسک

شہد اور لیموں کا ماسک چہرے کو ایک نئی تازگی فراہم کرتا ہے داغ دھبوں کو دور کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ شہد ایک موئسچرائزر کا کام کرتا ہے جبکہ لیموں کا بلیچنگ ایجنٹ رنگت کو نکھارتا ہے۔

دودھ اور ہلدی کا اسکرب

دودھ اور ہلدی کا اسکرب ہر قسم کے جلد کے علاج کے لیے بہترین ایکسفولیئٹر ثابت ہوتا ہے۔ دودھ آپ کی جلد کو نمی بخشتا ہے جبکہ ہلدی کی شفا بخش خصوصیات آپ کی جلد کی خشکی اور سیاہ دھبوں کو دور کرتی ہے۔

لیموں اور بادام کا تیل

بادام کا تیل ایک قدرتی موئسچرائزر ہے جو آپ کی جلد  کی خشکی اور کھردری ساخت کا بہترین علاج کرتا ہے۔ اسے لیموں کے ساتھ ملا کر چہرے پر لگانے سے جلد قدرتی طور پر گلابی ہوجاتی ہے۔

شہد اور انڈے کا ماسک

چہرے پر بیسن کا استعمال ایک پرانا علاج ہے جو بے داغ، چمکدار جلد کے خواہشمند افراد کے لیے حیرت انگیز ثابت ہوا ہے۔ بیسن سے تیار ایک گھریلو فیس ماسک سب سے مؤثر قدرتی علاج ہے جو آپ کو نرم، ہموار اور چمکدار جلد حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔دو کھانے کے چمچ بیسن میں ایک چائے چمچ بالائی اور ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس ملا کر چہرے پر استعمال کریں۔