Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، بارش کہاں ہوگی؟ اہم پیشگوئی

بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بارش و برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی ابر آلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بلوچستان اور زیریں خیبرپختونخوا میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بعدازدوپہر بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہوسکتی ہے۔

ادھر خطہ پوٹھوہار اور وسطی پنجاب میں شام یا رات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ پوٹھوہار کے چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد رہے گا اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، تاہم بعدازدوپہر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد اور قریبی علاقوں میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔