Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا کا طالبان کے حملوں کے خلاف پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کا اعلان

امریکی نائب وزیر خارجہ کا پاکستانی سیکریٹری خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا

امریکا کی جانب سے طالبان کے حملوں کے خلاف پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

امریکی نائب وزیرخارجہ ایلیسن ہوکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا طالبان کے حملوں کے خلاف پاکستان کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے پاکستان اور طالبان کے درمیان حالیہ کشیدگی میں جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

مزید پڑھیں: امریکا نے اپنے سفارتی عملے کو فوری طور پر اسرائیل چھوڑنے کا حکم دے دیا

امریکی نائب وزیر خارجہ نے پاکستانی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا اور صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا خطے کی صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور طالبان کے حملوں کے خلاف پاکستان کے دفاع کے حق کی حمایت جاری رکھے گا۔

متعلقہ خبریں