امریکا نے پاکستان کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے اپنے غیر ایمرجنسی عملے کو پاکستان سے انخلا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
امریکا کی وزارت خارجہ نے پاکستان کے لیے نئی سفری ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے غیر ایمرجنسی حکومتی اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت دے دی ہے۔
مزید پڑھیں: لائیو اپڈیٹ: امریکا اور اسرائیل کے ایران پر تازہ حملے، تہران میں شدید دھماکے، ایران کے جوابی وار جاری
اعلان کے مطابق پاکستان میں تعینات نان ایمرجنسی امریکی عملے اور ان کے اہل خانہ کو انخلا کی ہدایت دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی اور لاہور میں موجود امریکی قونصل خانوں کے غیر ایمرجنسی عملے اور اہل خانہ کو بھی پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تاہم اسلام آباد میں واقع امریکی سفارت خانے کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

















