Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں ہواؤں کی سمت تبدیل، آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

کراچی میں آج  کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

شہر قائد میں ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے سے آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مطلع مکمل صاف رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج  کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ہے۔

شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت مغرب سے  7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، تاہم شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں مغربی ہواؤں کے سلسلے کی آمد کے ساتھ ہی شہرقائد میں بھی ان کی سمت تبدیل ہوگئی ہے۔