ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 6200 روپے اضافے سے 5 لاکھ 39 ہزار 562 روپے کا ہوگیا، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 5316 روپے اضافے سے 4 لاکھ 62 ہزار 587 روپے ہوگئی۔
عالمی صرافہ بازار میں سونا 62 ڈالرز اضافے سے 5168 فی اونس ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 460 روپے بڑھ کر 9354 روپے ہوگئی۔














