Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا اور ایران معاہدے کے قریب، حتمی شکل دینے میں چند دن لگ سکتے ہیں، امریکی میڈیا

معاہدے کی تکمیل کا انحصار اس بات پر ہے ایران مطلوبہ دستاویزات کتنی جلدی تیار کرتا ہے

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر پیشرفت جاری ہے جب کہ ممکنہ معاہدے کو حتمی شکل دینے میں مزید چند دن لگ سکتے ہیں۔

امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق معاہدے کی تکمیل کا انحصار اس بات پر ہے کہ ایران مطلوبہ دستاویزات کتنی جلدی تیار کرتا ہے۔ آبنائے ہرمز کی بحالی اور جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات اس معاہدے کا مرکزی حصہ ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ مفاہمتی یادداشت میں جنگ بندی، آبنائے ہرمز کی بحالی اور ایران کے جوہری پروگرام کیلئے ایک فریم ورک شامل ہوگا جبکہ حتمی معاہدے سے قبل الفاظ اور شرائط پر مزید مشاورت جاری رہے گی۔

دوسری جانب امریکی ٹی وی سی بی ایس نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر تک پیغام رسانی معاہدے میں تاخیر کی ایک بڑی وجہ بن رہی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر خفیہ مقام پر موجود ہیں جس کے باعث ان تک رسائی اور پیغامات پہنچانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ مجتبیٰ خامنہ ای تک پیغامات کی ترسیل میں بھی وقت لگ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں