Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں حالیہ گرمی کی شدید لہر میں آج سے کمی کا امکان

کراچی میں آج سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی محسوس ہوگی

شہرقائد میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری حالیہ شدید گرمی کی لہر میں آج سے کمی کا امکان ہے تاہم موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے شہر میں آج  سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی جبکہ شام کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود ہوگا۔

  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی محسوس ہوگی تاہم شہر میں آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں