Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی بجٹ 27-2026 کی دستاویزات پارلیمنٹ ہاؤس پہنچادی گئیں

وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد: مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی دستاویزات وزارتِ خزانہ کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دی گئی ہیں جہاں آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔

بجٹ اجلاس کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر اور اطراف میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس اور رینجرز کے اضافی اہلکار حساس مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو الرٹ رہنے اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے آج تقریباً 17 ہزار 500 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ برائے مالی سال 2026-27 ایوان میں پیش کریں گے۔

متعلقہ خبریں