پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنی ننھی بیٹی رانیہ فلک کے ساتھ ایک خوبصورت اور دلکش تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ماں اور بیٹی کے درمیان محبت، اپنائیت اور مضبوط رشتے کی جھلک نمایاں نظر آرہی ہے۔
سارہ خان کی اس تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے اور مختصر وقت میں ہی ہزاروں لائکس اور تبصرے سمیٹ لیے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی اس پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے محبت بھرے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی صارفین نے رانیہ فلک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ماں بیٹی کی جوڑی کو خوب سراہا۔















